ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / دہلی حکومت نے این جی ٹی کوکرائی یقین دہانی،اسٹیل پکلنگ یونٹس بند ہوں گی

دہلی حکومت نے این جی ٹی کوکرائی یقین دہانی،اسٹیل پکلنگ یونٹس بند ہوں گی

Tue, 13 Dec 2016 22:01:22  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی: 13/دسمبر(ایس او نیوز /آئی این ایس انڈیا)دہلی حکومت نے آج نیشنل گرین ٹریبونل(این جی ٹی)کو یقین دلایا کہ وہ بغیر منظوری کے چلنے اور لازمی آلودگی معیارات پر عمل نہ کرنے والے وزیرپور کے ا سٹیل پکلنگ صنعتوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔ آپ حکومت نے این جی ٹی چیف جسٹس سوتنتر کمار کی صدارت والی بنچ کو بتایا کہ ا سٹیل پکلنگ یونٹوں کے خلاف دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی(ڈی پی سی سی) کے تعاون سے قانون کے مطابق مناسب قانونی کارروائی کی جائے گی۔یہ یقین دہانی ایسے وقت دی گئی جب ڈی پی سی سی نے بنچ کو بتایا کہ پکلنگ سرگرمی دہلی ماسٹر پلان 2021کی ممنوعہ سرگرمی فہرست میں شامل ہے اور دہلی ہائی کورٹ کی طرف سے قانون کے مطابق ان سرگرمیوں کے جاری رہنے کے لئے منظوری مدت 22ستمبر کو ختم ہو چکی ہے۔اس نے کہا کہ اس سلسلے میں دہلی حکومت کا فیصلہ اب بھی زیر التوا ہے،تاہم ڈی پی سی سی نے این جی ٹی کو یقین دلایا کہ وہ ایسی صنعتی یونٹس کو آپریشن کی منظوری نہیں دے گی۔بنچ این جی او ”آل انڈیا لوک ادھیکارسنگٹھن“کی اس درخواست پر سماعت کر رہی تھی جس میں این جی ٹی کی ا سٹین لیس ا سٹیل پکلنگ یونٹوں کے خلاف کارروائی کے لئے ڈی پی سی سی کو ہدایات دینے کے حکم کے نفاذ کی مانگ کی گئی تھی۔


Share: